سمعیہ ساجد

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزدکیا جائے : سمعیہ ساجد

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسثاف سید عاصم منیر کو عالمی امن کے قیام اور خطے میں کشیدگی کے خاتمےکیلئے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں نوبل امن انعام کیلئے نامزد کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی چیئر پرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ، سابق اُمیدوار اسمبلی حلقہ ویلی 6و چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) محترمہ سمعیہ ساجد نے بطور مہاجرین جموں و کشمیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عالمی امن کے قیام اور خطے میں کشیدگی کے خاتمےکیلئے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق سے جوپاکستان ک ڈیلو مٹیک فتوحات کا سلسلہ شروع ہوا تھا آج اللہ پاک کی کرم نوازی سے ایک اور فتح پاکستان کو نصیب ہوئی ۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروا کر پاکستان نے نہ صرف عالمی اہمیے کوٹال دیا بلکہ یہ ثابت کیا ہے کہ اسلام کا مطلب امن ہے اور پاکستان اس کا علمبردار ہے۔ یہ تاریخی پیشرفت وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی سفارت کا امن اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت بصیرت کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کُل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شکریہ پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا  ۔ سمعیہ ساجد نے مزید کہا کہ اسلام آباداکارڈ اس حقیقت کا اعلان ہے کہ پاکستان اسے عالمی نقشے پر ایک ناگریز قوت کے طور پر ابر چکا ہے ۔ جہاں دنیا پاکستان کی حکمت علمی کی معترف ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن نظریاتی استحکام کا عزم،سمعیہ ساجدراجہ 

وہی ہندوستان کے پروپگنڈا سے اپنی موت آپ مر رہے ہیں ۔ سمعیہ ساجد نے کامیاب ریلی کے انعقاد پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے تمام قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس روزِ اول سے حریت کانفرنس کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں ۔ ان کے مطابق کامیابیوں کا جو سلسلہ معرکہ حق سے شروع ہوا، وہ عالمی سطح پر امن کے فروغ تک پہنچ چکا ہے ۔ ہم کشمیری عوام پُرامید ہیں کہ ان شاء اللہ کشمیر کا مسئلہ ان کی قیادت میں حل ہوگا اور کشمیری عوام اپنی منزلِ مقصود حاصل کریں گے۔

اور کشمیری پاکستان کا پرچم مقبوضہ جموں و کشمیر لہرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی مدبرانہ قیادت، بصیرت اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ عالمی سطح پر امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری خواتین تاریخ کا روشن باب،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کئے جائیں، سمعیہ ساجد راجہ

ان کی قیادت میں پاکستان نے پیچیدہ عالمی حالات میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے جنگی خطرات کو کم کرنے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کو فروغ دیا، جو کہ قابلِ تحسین اقدام ہے ۔ سمعیہ ساجد نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں ایسے قائدین کی اشد ضرورت ہے جو امن، استحکام اور بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان تمام خصوصیات کے حامل ہیں ۔

Scroll to Top