انتخابات کی تیاریاں، پی ٹی آئی آزادکشمیر کا پارلیمانی بورڈ قائم، اہم شخصیات شامل

اسلام آباد:تحریک انصاف پاکستان نے آزاد کشمیر کے الیکشن کیلئے باضابطہ پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے جو کہ آزاد کشمیر الیکشن 2026 میں ٹکٹ کی تقسیم اور الیکشن پلان بنائے گا۔

بورڈ پورے آزادکشمیر میں امیدواروں کے انتخاب، انتخابی حکمت عملی، رابطہ کاری اور مہم کی نگرانی سے متعلق تمام امور کی نگرانی کا ذمہ دار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی شفافیت کیلئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن ناگزیز ، عبدالقیوم نیازی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی بورڈ کا چیئر مین مقرر کیا ہے۔

پارلیمانی بورڈ میں سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد، چوہدری حمید پوٹھی، چوہدری ظفر انور،میرعتیق الرحمن، محمد اقبال، میاں محمد شفیق جھاگوی،نیئر ایوب، غلام محی الدین دیوان، حافظ حامد رضا اور عامر نذیر چوہدری کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کا معاملہ لٹکا ہوا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے بانی ممبر اکبر ایس بابر کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی گئی ہے کہ میری پی ٹی آئی کو رجسٹر کیا جائے۔

پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو رجسٹر نہ کرنا الیکشن کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آزادکشمیر کو جھٹکا،خطیب اللہ خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو اگر بلے کا نشان نہیں ملے گا تو کشمیری بھرپور ردعمل دیں گے اور جس طرح پاکستان میں عوام نے مختلف نشانوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ووٹ دیے اسی طرح آزادکشمیر میں بھی پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

Scroll to Top