لوکل گورنمنٹ فنڈز تقسیم سے متعلق درخواست ، ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ محفوظ کرلیا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) سینئر جج آزادکشمیرہائیکورٹ جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس چوہدری خالد رشید پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے لوکل گورنمنٹ کے تقریبا 5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ممبران اسمبلی کے ذریعہ خرچ کرنے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

قبل ازیں سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے اس کیس کی نسبت ہائی کورٹ کو جلد یکسو کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: اکرم خان کیس : آزاد کشمیر ہائیکورٹ نےحکومت کو سول اتھارٹی مقرر کرنے کا حکم دیدیا

یاد رہے کہ مقدمہ بعنوان سردار جاوید شریف و دیگر بنام ممبران اسمبلی میں عدالت العالیہ نے حکومت آزاد کشمیر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی فنڈز ممبران اسمبلی کے ذریعے خرچ کرنے کے خلاف بلدیاتی نمائندگان کی رٹ سماعت کیلئے منظور کر رکھی تھی ۔

اس نسبت حکم امتناعی جاری نہیں کیا تھا حکم امتناعی کی عدم اجرائیگی کے خلاف بلدیاتی نمائندگان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

سپریم کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر رکھا تھا،واضح رہے کہ یہ مقدمہ پہلے ہی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس کی آئندہ سماعت 7 اپریل کو مقرر تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ:صدارتی انتخاب پر حکم امتناع کی درخواست مسترد،شیڈول جاری کرنے کا حکم

Scroll to Top