وزیراعظم شہبازشریف کی تجویز پر وائٹ ہائوس اور ایران کا ردعمل آگیا

وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر وائٹ ہائوس کا ردعمل آگیا ہے اور ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شہبازشریف کی تجویز سے باخبر ہیں۔

وائٹ ہائوس کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شہبازشریف کی تجویز پر جلد ردعمل دیں گے۔

دوسری طرف ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جنگ بندی کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں اور اس پر جلد فیصلہ کیا جائیگا۔

رائٹرز کے مطابق ایران کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے امریکا سے رابطہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں بتدریج، مضبوطی اور طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں جس کے مستقبل قریب میں خاطر خواہ نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کو اپنا راستہ چلانے کی اجازت دینے کے لیےمیں صدر ٹرمپ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آخری تاریخ کو دو ہفتوں تک بڑھا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا حملہ ،سعودی عرب کو کمزور کرنے،امن عمل ثبوتاژ ہونے کا خدشہ،دفاعی ماہرین

انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے خلوص کے ساتھ ایرانی بھائیوں سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو 2ہفتوں کے لیے کھولنے کی درخواست کرتا ہے۔

شہبازشریف نےاپیل کی ہم تمام متحارب فریقوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ خطے میں طویل مدتی امن اور استحکام کے مفاد میں جنگ کے حتمی خاتمے کے لیے سفارت کاری کو موقع دیں اور دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی پابندی کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا ٹویٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ وٹکوف،سٹیو وٹکوف،ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی سپیکر باقر قالیباف اور ایرانی ویزر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

Scroll to Top