حویلی (کشمیر ڈیجیٹل )رمضان کے مہینے سے اب تک بھیڈی روڈ بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
مقامی شہریوں نے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم شاہراہ کے نہ کھلنے سے روزمرہ زندگی اور اقتصادی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔
عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ یہ معاملہ خاص طور پر تشویش ناک ہے کیونکہ اس ڈسٹرکٹ کا وزیراعظم ہونے کے باوجود مسائل حل کرنے میں حکومت ناکام نظر آ رہی ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اہم سڑکوں کی دیکھ بھال میں تاخیر عوامی اعتماد کو مجروح کر رہی ہے ۔
متعلقہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ایکشن کمیٹیاں اسی لیے بنائی گئی ہیں تاکہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئندہ بھی حکومت بناکر حویلی سمیت ریاست بھر کے مسائل حل کرینگے:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور
تاہم جب یہ کمیٹیاں عوامی مسائل اٹھاتی ہیں تو بعض اوقات حکومتی سطح پر احتجاج یا تشویش کے بجائے ردعمل کی شکل اختیار کر لیا جاتا ہے، جس سے عوام میں مزید ناامیدی پیدا ہو رہی ہے ۔
وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر بھیڈی کی روڈ کھلوانے اور انتظامیہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں ۔
مقامی رہنماؤں اور شہریوں نے زور دیا کہ حکومت کو عوامی مسائل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور بنیادی انفراسٹرکچر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا لازمی ہے ۔
عوامی نمائندوں کا مزیدکہنا ہے کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو قتصادی مشکلات بڑھیں گی اور عوامی احتجاج بھی شدت اختیار کر سکتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے شیخ وحید کی ملاقات، صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
شہریوں نے اُمید ظاہر کی کہ وزیر اعظم کی مداخلت سے مسئلہ جلد حل ہوگا اور بھیڈی کی روڈ کھل کر علاقے کی روزمرہ زندگی معمول کے مطابق چل سکے گی ۔




