آزاد کشمیر: اینکر کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست پر سول سوسائٹی اور وکلا کی مذمت

شوکت نواز میر کی جانب سے کشمیر ڈیجیٹل کے اینکر مجتبیٰ بٹ اور سابق وائس چیئرمین آزادکشمیر پریس فاؤنڈیشن سید ابرار حیدر کے خلاف دائر کی گئی درخواست کے معاملے پر آزاد کشمیر کے شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی ہے۔ سول سوسائٹی، وکلا اور صحافیوں نے بھی اس ایف آئی آر کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ادارے میں کوئی پروگرام نشر ہوتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری محض اینکر یا ایک فرد پر ڈالنا درست نہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی معلوم ہوتی ہے اور اس کا مقصد بلاجواز دباؤ ڈالنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اینکر پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت ہے تو اس کا جواب دلائل اور وضاحت کے ذریعے دیا جانا چاہیے، نہ کہ فوری طور پر مقدمہ درج کر کے معاملے کو پیچیدہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست پر صحافتی حلقوں میں شدید تشویش

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیں اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔

Scroll to Top