مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آل جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلسِ عمومی و شوریٰ نے دارالحکومت مظفرآباد میں 4 اپریل 2026 کو اپنے اہم اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں ریاست کی سیاسی، تنظیمی اور قومی امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد اہم فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے ۔
اجلاس کے دوران مرکزی قیادت اور تنظیمی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کی گئیں ۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کو اتفاق رائے سے جماعت کا مرکزی امیر منتخب کیا گیا جبکہ مولانا قاضی محمود الحسن اشرف کو جماعت کا سپریم ہیڈ مقرر کیا گیا ۔
اس کے علاوہ دیگر مرکزی عہدوں کیلئے بھی تقرریاں عمل میں آئیں: مولانا قاضی منظور الحسن کو سرپرست، مولانا عبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ کو سینئر نائب امیر، مولانا بشارت حسین نوید کو ناظمِ عمومی، مولانا مفتی محمد اختر کو ناظمِ مالیات اور مولانا حافظ عتیق الرحمن اعوان کو ناظمِ اطلاعات مقرر کیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کسی قسم کی زبان بندی نہیں، ہر چیز حدود کے اندر اچھی لگتی ہے،وزیر اطلاعات پیرمظہرسعید
اجلاس کے دوران آئندہ ریاستی انتخابات میں جماعت کی بھرپور اور مؤثر شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تنظیم کو مزید فعال اور منظم بنانے پر زور دیا گیا ۔ شرکاء نے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف اقدامات کی بھی منظوری دی اور نئے عہدوں پر مشاورت کے ذریعے اصلاحات عمل میں لائی گئیں ۔
مرکزی مجلسِ عمومی کے اس اجلاس میں شریک عہدیداران نے ملکی اور ریاستی سطح پر جماعت کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے اختتام پر نو منتخب مرکزی عہدیداران نے باضابطہ حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، جس سے جماعت کی قیادت میں نئے عزم اور جوش کا اظہار ہوا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیر مظہرسعید شاہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں، نیلم عوام کیلئے ایمبولینس فراہم
اجلاس کے دوران جماعت کی سیاسی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ انتخابات میں مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے راہ ہموار کی ہے۔ اجلاس کے فیصلے اس بات کا عندیہ دیتے ہیں کہ جماعت اپنی تنظیمی مضبوطی اور سیاسی حکمت عملیوں کے ذریعے ریاست میں فعال کردار جاری رکھے گی ۔




