خبردار !بھارت ایسی کوئی حرکت نہ کرے ورنہ کلکتہ تک پھینٹی لگائیں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت جعلی قسم کا فالز فلیگ کرنے کے موڈ میں ہے،بھارت دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے۔۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ایسی کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ: انتظامیہ اجلاس، گاڑیوں کے مختلف روٹس کے کرائے مقرر

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران جنگ پر مذاکرات کا عمل جاری ہے اس عمل پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس پراسس میں اہم کردار ادا کررہا ہے، دعا کریں اللہ مذاکرات کے اس پراسس میں ہمیں کامیابی دے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دعا ہے ہمارے خطے میں امن قائم ہو، تمام اختلافات ختم ہوں، ہم ایک نبیؐ کے امتی ہیں، تفرقوں سے اللہ ہمیں نجات دے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پروفیسر مقصود جعفری صدر آزادکشمیر کیلئے بہترین آپشن، صحافی مظہر برلاس

پاکستان صلح صفائی کے کیلئے جو کوششیں کر رہا ہے اللہ ہمیں کامیاب کرے۔ خواجہ آصف نے متنبہ کیا کہ بھارت جعلی قسم کا فالز فلیگ کرنے کے موڈ میں ہے۔

بھارت اپنے بندوں یا جو پاکستانی بھارت کی قید میں ہیں انکی لاشیں پھینک کر دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق: بھارتی جہاز وکرانت کو غرق کرنے کیلئے تیار تھے، ایڈمرل نوید اشرف

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل بھارت نے جس قسم کی ذلت اٹھائی ہے ساری دنیا اور انکی عوام انکو جوتے مار رہی ہے۔

بھارت پانچ گنا بڑا ملک ہے پاکستان سے جو حال اس کا ہوا تاریخ دان تاریخ لکھے گا، بھارت معیشت اور فوج کے لحاظ بھی بڑا ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فضائیہ نے بھارت کے اندر گھس کر اسے کٹ چڑھائی ہے، اگر اس دفعہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جاکر پھینٹی لگائیں گے۔

Scroll to Top