عالمی اور مقامی بلین مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور یہ 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں استحکام کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں ہوا۔
مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے پر برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اورپاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 486,962 روپے مقرر
یاد رہے کہ گزشتہ روز یعنی جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 7 ہزار 794 روپے پر برقرار رہی۔




