بیرسٹر گروپ کا بڑا مطالبہ تسلیم، ساجد حسین واپس ڈی سی میرپور تعینات

اسلام آباد:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے بالآخر بیرسٹر گروپ کابڑا مطالبہ تسلیم کر لیا اور ساجد حسین کو واپس ڈپٹی کمشنر میر پور تعینات کر دیا گیا۔

قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفیسر آزاد جموں و کشمیر ایڈ منسٹریٹو سروس حال ڈپٹی کمشنر ضلع میر پورمحمد صداقت خان کو ( جو زیر تربیت MCMC ہیں ) کو تبدیل کر کے بخلاف خالی اسامی ایڈیشنل کمشنر مظفر آباد تعینات کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گروپ کو راضی کرنے کی کوشش، وزراء کو مزید محکمے الاٹ

آفیسر آزاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس حال ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ ساجد حسین کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ضلع میر پور کی اسامی پر تعینات کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری ساجد اسلم کو جنوری میں میرپورسے تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کیا گیا تھا جس پر بیرسٹر گروپ ، خاص طور پر سابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان کے فرزند چوہدری یاسر سلطان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

بیرسٹر گروپ نے کئی مواقع پر حکومت سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا اور ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت (خاص طور پر چوہدری ریاض اور فریال تالپور) کو شکایت بھی کی جس پر ایکشن لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چوہدری ساجد اسلم کو واپس ڈپٹی کمشنرتعینات کیا گیا ۔

قبل ازیں وزیراعظم فیصل راٹھور نے بیرسٹر گروپ کو راضی کرنے کیلئے انہیں یاسر سلطان اور چوہدری رشید کو فروری میں اضافی وزارتوں کے قلمدان سونپے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں نئی صف بندی کی تیاریاں؟یاسر سلطان پرویز اشرف کے گھر پہنچ گئے، اہم ملاقات

چوہدری یاسرسلطان کو وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ و MDHA کومیرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( MDA )کا چارج بھی تفویض کیا گیا تھا۔

وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشیدکو محکمہ منصو بہ بندی و ترقیات (P&DD) کا قلمدان بھی تفویض کردیا گیا تھا۔

Scroll to Top