پرانے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے خوشخبری، نیپرا کا اہم نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے سولر ریگولیشنز 2026 جاری کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے موجود سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی اور ان کے لائسنس اپنی مقررہ مدت تک برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سولر صارفین کو بڑا جھٹکا، حکومت نے نیٹ میٹرنگ ریلیف ختم کردیا

نیپرا نے واضح کیا ہے کہ موجودہ صارفین کو سابقہ معاہدوں کے طریقہ کار کے تحت ہی بل کیا جائے گا۔ تاہم اگر کوئی صارف اپنی سولر صلاحیت میں تبدیلی کرے گا تو اسے پہلے والا نرخ نہیں ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سولر ریگولیشنز 9 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیپرا نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے یونٹ کے بدلے یونٹ کا نظام ختم کر چکا تھا، جبکہ ذرائع کے مطابق نئے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ متعارف کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر کا بڑھتا رجحان مہنگائی کی عالمی لہر کیخلاف مضبوط ڈھال کیسے بن گیا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا کو پرانے سولر صارفین کیلئے سابقہ پالیسی برقرار رکھنے کی ہدایت دی تھی۔