باغ(کشمیر ڈیجیٹل)ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر کےفیلڈ مارشل عاصم منیر کےبارے میں ہرزا سرائی کیخلاف باغ کے شہری پھٹ پڑے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہمارا فخر ہیں۔پوری دنیا میں وہ پاکستان کی پہچان ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شوکت نواز میر کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو نے ملک میں انارکی کو تقویت دی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مشکلات میں اضافہ، شہریوں نے بلیوایریا آفس گھیر لیا،شدید احتجاج
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کسی کمیٹی کے رکن ہیں نہ ہی وہ لوکل کونسلر کی سیٹ پر ہیں
فیلڈ مارشل ملک کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں جن سے دشمن کانپتا ہے ، شوکت نواز میر اپنے لیول کی بات کریں ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شوکت نواز میر اپنی حکومت سے مطالبات کریں تو بات سمجھ آتی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیول کی بات کرنے سے قبل اپنی حیثیت پر بھی نظر رکھیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ پالیسی: وزراء کے لیے پٹرول کی ‘نو لمٹ’، افسران کے لیے سخت کوٹہ مقرر
شوکت نواز میر کا لب و لہجہ کسی طور پر بھی درست نہیں۔ہم ایسی گفتگو کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔شوکت نواز کی تقریر کے حوالے سے باغ کے شہری بپھر گئے۔
شوکت نواز میر نے اپنی حیثیت سے اونچی بات کی ہے ۔ ملک اور عالمی سطح کے فیصلے کرنیوالی شخصیت جو دفاع وطن کیلئے ہمہ تن گوش ہے
فیلڈ مارشل عاصم منیر کیخلاف ہرزا سرائی افسوناک اور قابل مذمت ہے ، امید ہے شوکت نواز میر آئندہ اپنی حیثیت سے اوپر بات نہیں کریں گے ۔
اگر کوئی مطالبات ہیں تو وہ اپنی حکومت سے کریں فیلڈ مارشل کا عہدہ کو ئی لوکل گورنمنٹ نہیں کہ ان سے اس لہجے میں مطالبہ کیا جائے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شوکت نواز میر کی فیلڈ مارشل کیخلاف ہرزا سرائی چھوٹا منہ بڑی بات کے مترادف ہے ۔ فیلڈمارشل سید عاصم منیر کا مقام بہت بلند ہے اور شوکت نواز میر سیاسی رہنما بھی نہیں کہ وہ اپنے لیول سے اوپر کوئی بات کریں ۔ انہیں اپنے لیول کے مطابق بات کرنا چاہیے۔




