پاکستانی قومی کرکٹر فخر زمان کی مشکلات میں اضافہ ، جہاں پی ایس ایل میں بال ٹیمپرنگ کیس میںفخرزمان کیخلاف کارروائی کا امکان بڑھ گیا ہے۔
ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعود مختار کا جموں 1 مہاجرین نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے آخری اوور میں پیش آیا۔
جب کراچی کو جیت کیلئے 14 رنز درکار تھے۔ اس دوران فخر زمان، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی اور گیند کا تبادلہ کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مفاداتی سیاست نہیں چلے گی،45 ہزار ووٹ لینے والا عوام کو دھوکہ دے رہا ہے،عابد عندلیب بٹ
ذرائع کے مطابق میچ ریفری روشن مہاناما نے فخر زمان کو دوبارہ سماعت کیلئے طلب کیا، جہاں انہوں نے ایک بار پھر الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
میچ ریفری نے کرکٹر کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جلد فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام غیر مہذب لوگوں کو مسترد کردیں،فاروق حیدر، اہم شخصیات ن لیگ میں شامل
واضح رہے کہ اس کیس میں سزا کی صورت میں فخر زمان کو ایک یا دو میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔




