میرپور:جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میرپور شہرنے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہےاور امیدوار بھی نامزد کردیا ہے۔
گزشتہ روز میرپور کور کمیٹی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے حلقہ ایل اے 3 میرپور سے عوامی ایکشن کمیٹی میرپور کے امیدوار پروفیسر نغمان کمپلوی ہوں گے جس کا اعلان اجلاس کے بعد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ممبر عوامی ایکشن کمیٹی سردار جواد انور ایڈووکیٹ کراچی سے گرفتار، مقدمہ درج
معروف مزاحمتی اور ترقی پسند سیاست کے رہنما رضوان کرامت نے دیگر معزز مقامی رہنماؤں کے ہمراہ مختصر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میرپور کی عوامی ایکشن کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد پروفیسر نغمان عارف کو آزاد کشمیر اسمبلی کے آمدہ انتخابات کے لیے متفقہ امیدوار نامزد کیا ہے۔
دوسری طرف جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک ممبرراجہ دانش ایڈووکیٹ کے مطابق ایکشن کمیٹی آئندہ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق حتمی فیصلہ 30 مارچ کو ہونے والے اہم اجلاس تک مؤخر کر دیا ہے۔
کمیٹی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مشاورت کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا کہ آیا تنظیم انتخابی میدان میں اترے گی یا نہیں۔
راجہ دانش ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اگر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تو امیدوار کے نام کا اعلان بھی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی ہی کرے گی۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر نغمان عارف کمپلوی کی جانب سے الیکشن لڑنے کا اعلان ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور اس کا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی فنڈنگ: عبدالحمید لون کے ہوشربا انکشافات
ان علیحدہ علیحدہ دو اعلانات سے ثابت ہو رہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی میں الیکشن لڑنے کے معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں اور اپنے اپنے پسند کے امیدوار لانے کی بھی بارگشت سنائی دی جا رہی ہے۔




