نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت نے پاکستانی پرچم تلے مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے اور اس تعمیری اقدام سے خطے میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ‘مجھے ایک بڑی خبر دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حکومت ایران نے پاکستانی پرچم تلے مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ہے اور روزانہ دو جہاز آبنائے سے گزریں گے۔
I am pleased to share a great news that the Government of Iran has agreed to allow 20 more ships under the Pakistani flag to pass through the Strait of Hormuz; two ships will cross the Strait daily.
This is a welcome and constructive gesture by Iran and deserves appreciation. It…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 28, 2026
انہوں نے کہا کہ ‘ایران کی طرف سے یہ ایک خوش آئند اور تعمیری اقدام ہے اور لائق تحسین ہے، یہ امن کا ضامن ہے اور اس سے خطے میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ‘یہ مثبت اعلان امن کی طرف ایک بامعنی قدم کی نشان دہی کرتا ہے اور اس سمت میں ہماری اجتماعی کوششوں کو تقویت دے گا’۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ‘بات چیت، سفارت کاری اور اعتماد سازی کے ایسے اقدامات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں’۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز سے امدادی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی دو پاکستانی جہازآبنائے ہرمز سے گزرے تھے جبکہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی پرچم بردار 20جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔
قبل ازیں ایران نے امدادی بحری جہازوں کوبھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ایرانی سفیر برائے اقوام متحدہ کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ اتفاق ہو گیا ہے تاکہ انسانی بنیادوں پرامدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امدادی سامان کے جہازوں کو باحفاظت راستہ فراہم کیا جائے گا جبکہ اس عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔




