اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہبازشزریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو محاذوں پر ذمہ داری سے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔
ہم ایک خدا ، ایک رسول اور ایک قرآن پر ایمان رکھتے ہیں ۔ پاکستان ثالثی کی بھرپور کوشش کررہا ہے ۔ چاہتے ہیں خطہ تباہ کن جنگ اور منفی اثرات سے نجات پائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کسی بھی مشکوک شخص کا شناختی کارڈ 60 روز کیلئے بلاک کرسکتا ہے،ترمیمی بل منظور
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطے کی کشیدگی کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کوئی کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو وہ امن کا خواہاں ہے ۔ پاکستان کی سفارتی کوششیں مسلم امہ کے تحفظ کیلئے جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پاکستان میں پیٹرول 544 روپے فی لیٹر ہونا چاہیے تھا مگر 322 روپے میں دیا جارہا ہے، ڈیزل کی قیمت آج کے دن 790 روپے فی لیٹر ہوتی مگر حکومت نے ریلیف دیا اور 335 روپے میں فراہم کررہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تین ہفتوں کے اندر 125 ارب کا بوجھ حکومت نے اپنے کاندھوں پر اٹھا کر عوام کے کاندھوں کو بوجھ سے جھکنے سے روک دیا، یہ خطیر رقم فلاح اور تعمیر کیلیے استعمال ہوسکتی تھی مگر عوام کا معاشی تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالاکوٹ، شمالی کشمیر، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.3 ریکارڈ
بڑی بڑی طاقتوں کی معیشت ہل کر رہ گئی ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کلیدی کردار ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج سے شروع ہونے والے ہفتے میں بھی پیٹرول فی لیٹر 95 روپے جبکہ ڈیزل 203 روپے اضافے کی تجویز دی گئی جسے مسترد کردیا گیا ۔
پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی مد میں 56 ارب روپے کا بوجھ خود حکومت برداشت کررہی ہے ، 125 ارب روپے کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا ہے ۔ اور یہ خطیر رقم آپ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال ہورہے ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتہائی محدود وسائل کے باوجود پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
خطاب میں وزیراعظم نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت توانائی کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات جاری رکھے گی اور مارکیٹ میں توازن قائم رکھنے کے لیے حکمت عملی بروئے کار لائی جائے گی۔




