وادی لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل +عبد الصبور اعوان)وادیِ موجی ڈوگیاں میں افسوسناک حادثہ، ایک بچی جاں بحق، دوسری شدید زخمی ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق وادیِ موجی ڈوگیاں کے مقام پر ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے علاقے کی فضا کو سوگوار کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کسی بھی مشکوک شخص کا شناختی کارڈ 60 روز کیلئے بلاک کرسکتا ہے،ترمیمی بل منظور
اطلاعات کے مطابق دو جوان بچیاں ایک پہاڑ پر بیٹھی ہوئی تھیں کہ اچانک پہاڑ سرک گیا اور دونوں بچیاں پہاڑ سمیت گہری کھائی میں جا گریں۔
حادثے کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ دوسری بچی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ریسکیو کر کے ایل ٹی ایف ٹی سی منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالاکوٹ، شمالی کشمیر، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.3 ریکارڈ
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی تعلق شوکت مغل کی ہے جبکہ زخمی بچی عبدالقیوم مغل کی بیٹی بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔




