ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر کا انوکھا انداز،امریکہ اور یورپ حیران

تہران ( کشمیر ڈیجیٹل) ایران نے ایک انوکھے اور غیر معمولی انداز میں پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر داغے جانے والے میزائلوں پر واضح طور پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھا اور اس کے ساتھ حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

جس میں میزائلوں کے اسرائیل تک پہنچنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یواے ای،عجمان، راس الخیمہ میں سیلابی صورتحال، ژالہ باری ریکارڈ،الرٹ جاری

یہ اقدام ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو اجاگر کرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا پیغام دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

ایرانی حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بمباری سے متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہنگامی ٹیموں کی رہنمائی کے مطابق مدد فراہم کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پختونخوا حکومت کا ہر جمعہ کو ورک فرام ہوم یقینی بنانے کا اعلان

رپورٹس کے مطابق ایران کے مختلف شہروں پر بمباری کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہلال احمر ایران کے مطابق بمباری کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، ہنگامی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ نے ہمیں تباہ کردیا،میئرشمالی اسرائیل رو پڑا، ویڈیو وائرل

بین الاقوامی برادری بھی اس واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اس حملے کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کیلئے یہ خصوصی شکریہ انسانی ہمدردی اور خطے میں تعاون کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے۔

Scroll to Top