ڈونلڈ ٹرمپ

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف باصلاحیت، سنجیدہ اور معاملہ فہم رہنما ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے شہباز شریف کو ایک باصلاحیت، سنجیدہ اور معاملہ فہم رہنما قرار دیا جو خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

ان کے اس بیان کو دونوں ممالک کے تعلقات اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔

اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر ٹرمپ، شہباز شریف کی قیادت اور ان کی پالیسیوں کو سراہتے رہے ہیں، خاص طور پر ایسے مواقع پر جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

مبصرین کے مطابق اس قسم کے بیانات عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو تقویت دیتے ہیں اور ملک کی سفارتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی قوم مجھے اپنا سپریم لیڈر دیکھناچاہتی ہے مگرمیں نے معذرت کرلی،ٹرمپ

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی حالیہ بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی تنازعات کو بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ اگر بڑی طاقتیں بروقت مداخلت نہ کریں تو تنازعات سنگین انسانی بحرانوں کو جنم دے سکتے ہیں ۔

حالیہ عرصے میں پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران فعال سفارتکاری کا مظاہرہ کیا ہے ۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے ہیں ۔ ان روابط کا مقصد خطے میں جنگ بندی کو فروغ دینا اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے ۔

پاکستانی قیادت نے تہران، ریاض، ابوظبی، قاہرہ، استنبول اور برسلز سمیت مختلف دارالحکومتوں کے رہنماؤں سے بات چیت کر کے امن کی کوششوں کو آگے بڑھایا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران مذاکرات چاہتا ہے مگر قیادت اپنی عوام سے ڈرتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

ماہرین کے مطابق یہ سفارتی سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے قیام کے لیے ایک متحرک کردار ادا کر رہا ہے ۔

Scroll to Top