فاروق حیدر

پاکستان کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے : راجہ فاروق حیدر

کھلانہ (کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عظیم لوگ دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فوج کیساتھ ساتھ یہ ہمارے ہیرو بھی ہیں جو اللہ کے راستے کے مجاہد ہیں اور اپنی جانیں اس وطن کیلئے قربان کر رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف باتیں کرنے والے ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔ پاکستان ہمارا محسن اور وطن ہے اور اس کیخلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے گی ۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہم نے ایمان کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا تھا  پیسے کی بنیاد پر نہیں ۔ آزادکشمیر کے اندر آزادانہ ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔

انہوں نے کارکنان کو نصیحت کی کہ کسی کے ایمان کو خریدنا یا اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھانا گناہ ہے ۔ کارکن کسی کی تلخ بات کا جواب نہ دیں کیونکہ لوگ مشہور ہونے کیلئے تنقید کرتے ہیں ۔ انتخابی میدان میں مقابلہ عزت اور نیت کے ساتھ کریں ، عزت دینے وا لےصرف اللہ تعالیٰ ہیں ۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ تعلیم ہے ۔ پاکستان دن بدن ترقی کر رہا ہے اور نوازشریف، شہبازشریف، عاصم منیر، مریم نواز اور اسحاق ڈار کی محنت کا یہ نتیجہ ہے ۔ پاکستان اب امریکہ-ایران جنگ میں بھی اپنا بھرپور ثالثی کردار ادا کر رہا ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

2021 کے انتخابات میں عمران خان نے ہمارا مینڈیٹ چرایا، جس کے نتیجے میں پانچ سال میں چار وزیراعظم آئے اور سارا تعمیراتی عمل رک گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راجہ فاروق حیدر کا راجہ مجاہد خان کی ن لیگ میں شمولیت پر اہم بیان سامنے آ گیا

سابق وزیراعظم کھلانہ خورد میں بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جہاں دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر بڑی تعداد میں نمایاں افراد پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں۔

نئے شامل ہونے والوں میںسابق چیئرمین یونین کونسل سردار خورشید عبا سی سابق ممبر ضلع کونسل سردار رشید عباسی کی فیملی معہ احبابسردار محمد انور عباسی، سردار اسرار خورشید عباسی، انس واجد عباسی، عدن عباسی، تنویر مغل، زین نسیم مغل، سید عالم مغل، ناصر مغل، عزیر نصیر مغل، عمیر نصیر مغل، اسحاق شیخ، راجہ شعیب قیوم، مدثر ہارون عباسی، شوکت صادق عباسی، عمران عباسی، حامد اشفاق عباسی، جنید اشفاق عباسی، وسیم نصیب عباسی، قاری نسیم بابو، غلام حسین، مختار رشید عباسی، جواد ارشد عباسی، سردار آفتاب انور، حماد منظور عباسی، اعجاز انور عباسی، وجاہت عباسی، اسلم مغل، خالد مغل دوبنگ، اکبر حسین اعوان، شریف اعوان، اعظم اعوان، سدھیر اعوان، کنڈری و دیگر ہیں ۔

شمولیتی تقریب سردار خورشید عباسی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جہاں شرکاء کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

اس موقع پر ممبر مرکزی مجلس عاملہ مرزا آصفممبر ضلع کونسل شیخ صادقچئیرمین میونسپل کمیٹی سجاول خانصدر یوتھ ونگ قاضی منظور شیخاظہر خورشید، میر خالد لطیف، اسلم کاظمی، بابو محمود، راجہ راشد، راجہ عاشق، راجہ محمد حیدر خان، آصف مصطفائی، قاضی وقاص، راجہ باسط، صائم خواجہ سمیت بڑی تعداد میں ن لیگ کے کارکنان موجود تھے ۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ اپنے گھر واپس آنے والوں اور نئے شامل ہونے والوں کو قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے اور ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ۔ لائن آف کنٹرول پر سب سے زیادہ ترقیاتی کام انہی کی حکومت میں کروائے گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو 2019 میں نہ ہٹایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، راجہ فاروق حیدر

انشاء اللہ دوبارہ موقع ملا تو اس سلسلے کو وہاں سے شروع کریں گے جہاں سے رک گیا تھا ۔ پاکستان کیخلاف کوئی بات قابل قبول نہیں ہوگی اور ہمیں اپنے نظریات اپنی سیاست سے زیادہ عزیز ہیں ۔

Scroll to Top