واشنگٹن(کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کابینہ اجلاس کے دوران امریکہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کیمرے کے سامنے انکشاف کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ وہ اس بات کی رپورٹ دے سکتے ہیں کہ امریکی انتظامیہ نے صدر کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا ہے، جو ایک ممکنہ امن معاہدے کے لیے فریم ورک فراہم کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ممبر عوامی ایکشن کمیٹی سردار جواد انور ایڈووکیٹ کراچی سے گرفتار، مقدمہ درج
انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ پاکستانی حکومت کے ذریعے گردش میں لایا گیا ہے، جو ان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کھاوڑہ : ایک اور نوجوان باسط دوستوں کی گولی کا نشانہ بن گیا
اسٹیو وٹکوف کے مطابق اس پیش رفت کے نتیجے میں مذاکرات میں مضبوط اور مثبت پیغام رسانی سامنے آئی ہے، جیسا کہ صدر کی جانب سے میڈیا کو بھی بتایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر کی سیاست سکمیوں کے گرد گھومتی ہے ،اشفاق ظفرکا مناظرے کا چیلنج
امریکی کابینہ کی سطح پر اس بیان کو امریکہ اور ایران کے درمیان جاری بات چیت میں پاکستان کے کردار کی باضابطہ تصدیق قرار دیا جا رہا ہے۔




