کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کے سرگرم رکن سردار جواد انورایڈووکیٹ کو پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں کراچی سے گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق سردار جواد انور ایڈووکیٹ کوٹلی پولیس کو ڈکیتی کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پولیس کے مطابق 14 مارچ کو ناڑ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ریحان نامی شخص سے 27.5 ملین روپے چھین لئے گئے تھے۔
اسی طرح 24 مارچ کو پولیس نے مذکورہ ڈکیتی میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران مذکورہ کیس میں سردار جواد انور کا نام بھی ساتھی کے طور پر سامنے آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فخر ہے دنیا پاکستان کو ثالث کے طور پر دیکھ رہی ہے،فیصل ممتاز راٹھور
پولیس کے مطابق سردار جواد انورکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے مگر وہ کوٹلی میں موجود نہیں تھے۔جبکہ چھاپے سے قبل موصوف کراچی روانہ ہوچکے تھے
پولیس کے مطابق سردار جوادانور کا اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔ گرفتار مجرموں کے انکشاف کے بعد ان کی تفصیلات کراچی پولیس کے ساتھ شیئر کی گئیں جنہوں نے گرفتار کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم مرد اہلِ کتاب خاتون کیساتھ نکاح کر سکتا ہے: وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
مارچ کو ناڑ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ریحان نامی شخص سے 27.5 ملین روپے چھین لیے گئے۔ 24 مارچ کو، پولیس نے مذکورہ ڈکیتی میں ملوث 5 گنا افراد کو گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران مذکورہ کیس میں ایڈووکیٹ جواد انور کا نام بھی ساتھی کے طور پر سامنے آیا۔




