آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بدھ کو رات گئے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جس پر پر ایس ڈی ایم اے نے بعض مقامات بارش و برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ خدشہ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
ایس ڈی ایم اےنے شہریوں اورسیاحوں کو ہدایت کی ہے بارش کے دوران شہری بالائی پہاڑی علاقوں میں سفر سے اجتناب کریں۔
محکمہ موسمیات نے مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں مارچ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور گلگت بلتستان کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر میں بھی بارش کا امکاب ہے
یاد رہے کہ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے بھی اگلے 12سے24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے
بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ بارش برسائے گا۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گجرات، سیالکوٹ، لاہور،میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں اگلے 12سے24گھنٹوں میں آندھی جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں برفباری ،بارشوں کا نیا سپیل ، محکمہ موسمیات کاالرٹ جاری
خوشاب، سرگودھا،، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، نارووال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ”سے بروقت معلومات حاصل کریں ۔




