پی ایس ایل

پی ایس ایل 11واں ایڈیشن ،غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مشہور کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں تاکہ اپنے متعلقہ ٹیموں کی نمائندگی کریں ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین کو ایئرپورٹ پر مداحوں کے استقبال کے دوران دیکھا جا سکتا ہے ۔

ویڈیو میں مارک چیپمین نے مداحوں سے اردو میں مخاطب ہو کر کہا، “ہم آگئے ہیں شیروز ۔

اسی دوران ملتان سلطانز کے آسٹریلوی لیجنڈ اسٹیو اسمتھ بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم کے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں میں تبریز شمسی، جوش فلپ، پیٹر سڈل اور کوچ ٹم پین شامل ہیں، جو پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علاقائی بحران : پی ایس ایل اب2 شہروں تک محدود، محسن نقوی کا بڑافیصلہ

ان کھلاڑیوں کی آمد سے لیگ کے شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے، اگرچہ اس سال ٹورنامنٹ میں تماشائیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ مالی تحفظات اور کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت، پی ایس ایل 11 صرف دو شہروں میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں شائقین کی موجودگی نہیں ہوگی ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی اور شائقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم واپس کر دی جائے گی۔

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے کرکٹ کے شائقین کو بہترین مقابلوں کی توقع ہے ۔

اسلام آباد، لاہور میں ہونیوالے میچز کو آن لائن اور براہ راست نشریات کے ذریعے دیکھا جا سکے گا، جس سے شائقین کو گراؤنڈ کے ماحول کا تجربہ گھر بیٹھے حاصل ہوگا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی نئی رینکنگ جاری، پی ایس ایل کتنے نمبر پر ہے؟

غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی لیگ کی کشش میں اضافہ کرے گی اور مقابلوں کی رونق دوبالا کرے گی ۔

Scroll to Top