صاحبزادہ فرحان

پاکستانی کرکٹر صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی منتھ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹر صاحبزادہ فرحان کو فروری کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ہے ۔

یہ اعزاز انہیں ان کی شاندار اور مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا، جس نے شائقین کرکٹ اور ماہرین کو یکساں طور پر متاثر کیا ۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران غیرمعمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 اننگز میں 383 رنز اسکور کیے ۔ ان کی اس شاندار کارکردگی میں دو سنچریاں بھی شامل تھیں، جو ان کی بہترین فارم اور اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علاقائی بحران : پی ایس ایل اب2 شہروں تک محدود، محسن نقوی کا بڑافیصلہ

ان کی بیٹنگ نہ صرف ٹیم کے لیے مددگار ثابت ہوئی بلکہ انہوں نے میچز کا پانسہ بھی پلٹ کر رکھ دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اس کامیابی پر صاحبزادہ فرحان کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پورے پاکستان کیلئےفخر کا باعث ہے اور یہ فرحان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ صاحبزادہ فرحان مستقبل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور پاکستان کرکٹ کیلئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی ایسی کامیابیاں ٹیم کے روشن مستقبل کی علامت ہیں اور صاحبزادہ فرحان اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آنے والے وقت میں مزید بڑے اعزازات اپنے نام کر سکتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار کھلاڑی اب امپائر کے فیصلے چیلنج کر سکیں گے

واضح رہے کہ اس ایوارڈ کیلئے انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی نامزد تھے تاہم صاحبزادہ فرحان نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

Scroll to Top