اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمیں پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اُمت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت اور ہتھیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے اُمت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا اسی میں ہماری کامیابی و کامرانی کا راز بھی ہے ۔ ثروت اعجاز قادری کے مطابق مشرقی وسطیٰ اس وقت سخت جنگی حالات سے گزر رہا ہے ۔ ایسے حالات میں کوئی باشعور مسلمان فرقہ واریت نہیں پھیلائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آج پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت ہے: قیصر شیراز کاظمی
ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان میں تمام مسالک موجود ہیں جو شخص یہاں بیٹھ کر فرقہ واریت پھیلائے وہ پاکستان اور ایران کا کبھی خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غزہ ، فلسطین اور کشمیر میں مل کر لڑائی لڑی ۔ ہم نے مل کر آواز اُٹھائی ۔ مرنے والا مظلوم اور مارنے والا ظالم ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بھی ایران پر حملے کے خلاف تمام مکتبہ فکر نے مل کر آواز اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ عالم اسلام پر حملہ قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام پاکستان کے دفاع میں ہر قربانی کے لیے تیار ہیں : سردار عتیق
یہ نفرت اور تقسیم نہ پاکستان نہ فلسطین اور نہ ہی غزہ کے مسلمانوں کے لیے مفید ہے ۔ ان کا آخر میں کہنا تھا کہ ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ ایسے عناصر کو مسترد کریں اتحاد اور اتفق کو فروغ دیں ،اسی میں ہماری کامیابی کا راز ہے ۔ اسلام زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد ۔




