تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان میں سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں امریکا نے مذاکرات کے نام پر ایران کو بدترین دھوکا دیا ہے، جس کی وجہ سے اب واشنگٹن پر اعتماد کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔
عباس عراقچی نے مزید واضح کیا کہ موجودہ علاقائی جنگ اور جاری کشیدگی نے سفارت کاری کے تمام ممکنہ راستوں کو مکمل طور پر مسدود کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف حملہ نہ کرنے کے امریکی وعدے محض ایک فریب اور بدترین تجربہ ثابت ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عباس عراقچی، اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق، امریکا نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتا۔ “اب امریکا پر بھروسہ کرنا ناممکن ہے، کیونکہ ان کے تمام دعوے دھوکے پر مبنی تھے،” عباس عراقچی نے مزید کہا کہ تہران اب کسی بھی ایسی گفتگو کا حصہ نہیں بنے گا جس کا انجام پہلے سے معلوم ہو۔




