عید الفطر کا تہوار ہمیں ان عظیم بیٹوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ عید ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری خوشیاں ان عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہیں، شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کے لواحقین ہمارا فخر ہیں۔ اس پرمسرت موقع پرشہداءکے لواحقین کے خصوصی پیغامات جاری۔
عید کے اس پرمسرت موقع پر لانس نائیک محمد اجمل شہید کے بیٹے ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے اپنے شہید والد پر ہمیشہ فخر رہے گا اور ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ آج میں بھی اپنے شہید والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عید کے دن قوم کی خدمت میں مصروف ہوں اور پاک فوج کے آپریشن غضب للحق پر پوری قوم کو فخر ہے”۔
یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام
اسی طرح صوبیدار محمد سرور شہید کی بیٹی ڈاکٹر صالحہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میرے والد 10 مئی 2013 کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شہید ہوئے۔ میرے والد سینے پر گولیاں کھانے کے باوجود آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتے رہے، مجھے ان کی شہادت پر فخر ہے۔ پاک فوج نے ہماری بھرپور مدد کی اور انہی کی معاونت کے باعث میرا ڈاکٹر بننے کا خواب حقیقت بن سکا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “آپریشن غضبُ للحق میں پاک فوج نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس پر نہ صرف پوری قوم بلکہ دنیا بھی معترف ہے”۔




