ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار کھلاڑی اب امپائر کے فیصلے چیلنج کر سکیں گے

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت اب کھلاڑیوں کو چیئر امپائر کے مخصوص فیصلوں کو چیلنج کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ جدید سہولت سینٹر کورٹ اور کورٹ نمبر ون کے تمام میچز کے لیے دستیاب ہوگی۔

ٹورنامنٹ کی تفصیلات کے مطابق ویڈیو ریویو کی سہولت دیگر چار شو کورٹس میں سنگلز کے مقابلوں میں بھی میسر ہوگی۔ واضح رہے کہ الیکٹرانک لائن کالنگ کے بعد لائن ججز کا کردار پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے، اس لیے کھلاڑی الیکٹرانک لائن کالنگ کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کر سکیں گے۔ ریویو کا استعمال گیند کے ڈبل باؤنس ہونے یا ریکیٹ جسم سے لگنے جیسے متنازع فیصلوں پر کیا جا سکے گا، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے ریویو کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر بابراعظم شیف بن گئے، شیر خرمہ بنانے کی ویڈیو وائرل

دوسری جانب پوائنٹ کے اختتام پر بھی “ہنڈرنس” یعنی کھیل میں مداخلت کی شکایت پر ریویو لیا جا سکے گا۔ یو ایس اوپن 2023 اور آسٹریلین اوپن 2025 میں یہ سسٹم پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے، جبکہ اے ٹی پی ٹور میں بھی آئندہ سیزن تک تمام ایونٹس میں ویڈیو ریویو متعارف کرا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عید الفطر:معروف فٹبالر رونالڈو کا مسلمانوں کیلئے اہم پیغام وائرل

Scroll to Top