خالد یوسف چوہدری قانونی مشیر پی ٹی آئی آزادکشمیر نامزد، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نےخالد یوسف چوہدری کو بطور قانونی مشیر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرنامزدگی کی منظوری دیدی۔

ماہر قانون خالد یوسف چوہدری کی بطور قانونی مشیر برائے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی رویت ہلال کمیٹی اجلاس،شوال کا چاندنظر نہیں آیا،عیدجمعۃ المبارک کو ہوگی

معروف قانون دان خالد یوسف چوہدری آزاد کشمیر میں پارٹی کے قانونی و رجسٹریشن معاملات کا جائزہ لے کر سیکرٹری جنرل کو رپورٹ کریں گے اور الیکشن کمیشن میں بھی انکی نمائندگی کریں گے، پارٹی قیادت کو مکمل تعاون کی ہدایت کر دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مولانا اسجد محمود کا قافلہ حادثے کا شکار ، 2 رضاکار جاں بحق


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی رجسٹریشن کی حیثیت کے تعین کرنے اور عدالت میں پارٹی امورکے قانونی معاملات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اکبر ایس بابر کی جانب سے آزادکشمیر الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کروائی گئی ہے ۔

آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے نام سے اب دو جماعتیں ہوگئی ہیں ۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے مرکزی رہنما وسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی متحرک ہوگئے ہیں

Scroll to Top