راولپنڈی سے فارورڈ کہوٹہ جانے والی مسافر کوسٹر کو پنجار کے مقام پر حادثہ، تمام مسافر محفوظ

راولپنڈی سے فارورڈ کہوٹہ جانے والی مسافر کوسٹر نمبر 842 پنجار کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی ہے، جہاں گاڑی اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور الٹ گئی۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ خوش قسمتی اور اللہ کے فضل و کرم سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت گاڑی سے نکال لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 30 روزے پورے ہوں گے؟ سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال نے اہم تفصیلات جاری کر دیں

اگرچہ کوسٹر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، تاہم مقامی افراد کے بروقت تعاون اور ہمت کی بدولت ایک بڑا جانی سانحہ ٹل گیا ہے۔ فی الحال حادثے کی حتمی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

مزید پڑھیں: مظفرآباد، شاہراہ نیلم پر ٹرک حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق،2زخمی

Scroll to Top