امکان

25 مارچ تک ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 18 سے 25 مارچ تک ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔ اس موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

موسمی پیشگوئی کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ پنجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم اور چکوال میں بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے، جبکہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی موسم تبدیل رہے گا۔ جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 17 سے 20 مارچ تک ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں 18 سے 23 مارچ تک آندھی اور بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے شہروں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، کراچی اور حیدرآباد میں بھی کہیں کہیں بادل برس سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ وہ موسم کی شدت کے پیشِ نظر محتاط رہیں اور ہنگامی صورتحال میں حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں: آزادکشمیر: 17 تا20 مارچ تک ژالہ باری اوربارشیں ،الرٹ جاری

Scroll to Top