آزادکشمیر : پلندری جانیوالا کیری ڈبہ مہران کار سے ٹکر اگیا، خاتون بیٹے سمیت جاں بحق، تین افراد زخمی

پلندری (کشمیر ڈیجیٹل )آزادپتن (بھتیاہ کراس )کے قریب کیری ڈبہ اور مہران کار تیز رفتاری کے باعث حادثہ ،گوجر خان راولپنڈی سے آنیوالا کیری ڈبہ پلندری سے راولپنڈی جانیوالی مہران کار کیساتھ ٹکراگیا ۔

کیری ڈبہ میں سوار دو افراد( ماں اور بیٹا )سلیم اختر زوجہ محمد صادق اور عامر ولد صادق موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین افراد محمد فاروق ،معاذ ظفر اور انیبہ دختر صادق شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر پلندری ہسپتال لایا گیا جن میں سے شدید زخمی محمد فاروق اور انیبہ راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

حادثہ ہی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے بعد ہسپتال پہنچایا گیا ریسکیو اور انتظامیہ کیمطابق مسمی محمد فاروق ولد سوار خان سکنہ قاضیاں گوجر خان اپنے کیری ڈبہ پر پلندری آ رہے تھے

کیری ڈبہ کیں عامر ولد صادق عمر 25 سال ،مسماۃ سلیم اختر زوجہ محمد صادق عمر 60 سال مسماۃ انیبہ دختر محمد صادق عمر 27 سال معاذ ظفر ولد محمد ظفر عمر 14 سال جو کہ کشمیری محلہ پلندری کے رہائشی تھے لیکن گوجر خان میں رہائش پذیر ہیں سوار تھے اور پلندری آ رہے تھے کہ بھتیاہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مہران کار کیساتھ تیز رفتاری کے باعث ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہو گئے

جس کے باعث سلیم اختر اور عامر ولد صادق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور محمد فاروق اور انیبہ شدید زخمی اور معاذ ظفر معمولی زخمی ہوا جنہیں فوری ریسکو کر کے پلندری ہسپتال پہنچایا گیا ریسکیو ذرائع کیمطابق محمد فاروق اور انیبہ شدید زخمی تھے جنہیں سیریس حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے

Scroll to Top