پی ایس ایل 11،پشاور زلمی نے اہم غیر ملکی کھلاڑی کو سائن کر لیا

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل بنگلا دیش کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کو براہ راست سائن کر لیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے اس اہم پیش رفت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا گیا جہاں شرف الاسلام کو زلمی کی جرسی میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’’پنڈیز‘‘ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرنام تبدیل کردیا

ٹیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ شرف الاسلام کی شمولیت سے اسکواڈ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

شرف الاسلام نے 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور اس کے بعد سے وہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔

اب تک وہ 14 ٹیسٹ، 40 ایک روزہ اور 69 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ٹی 20فارمیٹ میں شرف الاسلام کو خاص مہارت حاصل ہے جہاں وہ 156 میچز میں 195 وکٹیں لے چکے ہیں جو ان کی تجربہ کاری اور کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

پشاور زلمی کی انتظامیہ کو امید ہے کہ شرف الاسلام کی شمولیت ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی اور وہ آنے والے سیزن میں نمایاں نتائج دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان ہو گیا، قیمت کیا ہو گی؟

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا اور یہ شرف الاسلام کی لیگ میں پہلی شرکت ہو گی جبکہ زلمی اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ کو پنڈیز کے خلاف عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کرے گی۔

Scroll to Top