ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو ٹارگٹ کیا گیا، اسرائیل کا دعویٰ، ایران کی تردید

تل ابیب،تہران(کشمیر ڈیجیٹل) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی ایک کارروائی میں شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق یہ کارروائی حالیہ حملوں کے دوران کی گئی، تاہم اس کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب اس دعوے پر ایران کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جس کے باعث اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، جن کی تصدیق بعد میں مختلف ذرائع سے ہوتی رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:ہیلتھ ملازمین کاعیدالفطر سڑکوں پر منانے کا اعلان

ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ شائع کیا گیا ہے۔

نوٹ میں حالیہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی بحریہ کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یہ نوٹ ایرانی ریاستی میڈیا نے بھی شیئر کیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ شہید اہلکاروں کی یاد ہمیشہ ایرانی عوام کے دلوں میں رہے گی

ان کے قربانیوں سے ایرانی فوج کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔نوٹ میں دعا بھی کی گئی کہ خدا ان شہداء کو اعلیٰ درجے عطا فرمائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان میڈیا کاجائے وقوعہ کا دورہ،مقامی صحافیوں کو نہ خون کے نشان ملے نہ جانی نقصان کا ثبوت

اس واقعے پر اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ علی لاریجانی شہید ہو گئے ہیں، تاہم تاحال تہران کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے جنگجوؤں کے جنازہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دلوں میں رہے گی

یہ شہادتیں کئی سالوں تک مسلح افواج کے ڈھانچے میں اسلامی جمہوریہ فوج کی بنیادیں قائم کریں گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان شہیدوں کو بلند درجات عطا فرمائے۔

Scroll to Top