اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ’’پنڈیز‘‘ نے سوشل میڈیا پر ٹیم کا نام تبدیل کرکے’ ’راولپنڈیز‘‘ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کے جانب سے فرنچائز کو متعلقہ شہر کا مکمل نام شامل رکھنے کو کہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان ہو گیا، قیمت کیا ہو گی؟
ٹیم کے نام کی تبدیلی کے بارے میں فرنچائز کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
گزشتہ شب جاری پریس ریلیز میں ٹیم کو ’’پنڈیز‘ ‘کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا جبکہ پاکستان سپر لیگ کی جانب سے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر ٹیم کو ’’راولپنڈیز‘‘ ہی لکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ’’پنڈیز ‘‘راولپنڈی شہر کی نمائندگی کرنے والی نئی فرنچائز ہے۔یہ ٹیم پہلے والی فرنچائز ملتان سلطانزکے فروخت ہونے کے بعد راولپنڈی منتقل ہو کر نئے نام سے بنائی گئی۔
اس فرنچائز کو ولی ٹیکنالوجیزنے تقریباً 2.45 ارب روپے میں خریدا۔ٹیم کا ہوم گراؤنڈ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کی نئی فرنچائز’’دی پنڈیز‘‘ کو سوشل میڈیا پرتنقید کا سامنا کیوں ہے؟
ٹیم کا نام پنڈیز رکھنے پر کافی تنقید کی گئی تھی اور صارفین کا کہنا تھا کہ نام غیر سنجیدہ اور عجیب ہے،۔کچھ فینز نے اسے برانڈ یا ڈرنک کمپنی کے نام جیسا کہا تھا ،اسی وجہ سے نام کو لے کر کافی ٹرولنگ اور میمز بھی بنیں تھیں۔
سوشل میڈیا پر خاص طور پر اس بین الاقوامی ایجنسی کے نام ’وائلڈ پگز‘ پر تنقید کی گئی تھی جسے بعض حلقوں نے مقامی مذہبی اور ثقافتی حساسیت کے منافی قرار دیا تھا۔
پی ایس ایل کی نئی ٹیم پنڈیز جس کا نام تبدیل کرکے اب راولپنڈی رکھ دیا گیا ہے کہ کپتان محمد رضوان ہیں جبکہ کرکٹرمیں سیم بلِنگز،نسیم شاہ،محمد عامر، داریل مچل،رشاد حسین،عبدللہ فاضل،عامد بٹ،آصف افریدی اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔



