عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی

ایران اسرائیل امریکہ جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کے سب سے اہم راستوں میں سے ایک آبنائے ہرمز امریکی اور اسرائیلی جنگ کے باعث ایران کے ساتھ سے بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ

رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی۔

برینٹ خام تیل تقریباً 17 فیصد اضافے کے بعد 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 19 فیصد بڑھ کر 108 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل 120 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے۔

یہ اضافہ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سب سے زیادہ ہے جب خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کہیں اوپر چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹرز کا سخت ردعمل،کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان

یاد رہے کہ دو روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل پر پہنچی تھی جس پرحکومت پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 55،55 روپے اضافہ کیا تھا۔

Scroll to Top