ایران سے جنگ ،امریکا نے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

امریکا نے ایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں زخمی ہوا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کیخلاف متحد ہے ،علی لاریجانی

امریکا نے کہا ہے کہ اس مرنے والے امریکی فوجی کی شناخت اس کے رشتے داروں کو اطلاع تک خفیہ رکھی جائے گی۔

اس سے قبل کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونیوالے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں۔

ڈوور ائیربیس پر تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ دھکیلے : ٹرمپ

یاد رہے کہ امریکی فوجی کویت کے پورٹ شُعیبہ پر مارے گئے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ ایران نےخلیجی ممالک میں امریکی اڈوںپر کئے گئے حملوں میں 500امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ 500 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سب سے پہلے امریکا کے نعرے کا کیا بنے گا، صدر ٹرمپ نیتن یاہو کی گھٹیاں خواہشات اور مسخرہ پن والی حرکتوں کے جھانسے میں آئے۔

نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو ایران کے کلاف ناجائز جنگ میں گھسیٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملہ، امریکا کو 100گھنٹوں میں کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟امریکی ادارے کا بڑا انکشاف

دوسری جانب امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حکومت جھوٹی اورمن گھرٹ خبریں پھیلا رہی ہے، امریکی فوج کی طاقت کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا،طیارے گرنے اور فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے غط  اور بے بنیاد ہیں۔

Scroll to Top