تیل کی مصنوعی قلت اور مجبوری کا فائدہ اٹھا کرقیمتیں بڑھانا سنگین اخلاقی جرم ،ذیشان ملک

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) مشیر برائے سیاسی امور وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا گراف جس تیزی سے 78 سے 106 ڈالر تک پہنچا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سدھنوتی ہمروتہ: سفاک شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مشیر وزیراعلیٰ ذیشان ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں اس کے اثرات سے مقامی معیشت کا بچنا ناممکن ہوتا ہے۔

ذیشان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی یہ تبدیلیاں براہ راست ہماری زندگیوں پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلقے میں افسوسناک واقعہ،سمگلرز ایڈیشنل ایس ایچ او سے اسلحہ اور جیکٹ چھین کر فرار

ذیشان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ جب بھی ایسی کوئی عالمی لہر آتی ہے تو معاشرے میں موجود کچھ عناصر اسے ناجائز منافع کمانے کا سنہری موقع بنا لیتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران ،اسرائیل کشیدگی کے باعث آئل بحران، حکومت نے 110 کے بجائے 55 روپے اضافہ کیا: رانا ثنا اللہ

ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کرنا اور مجبوری کا فائدہ اٹھا کر قیمتیں بڑھانا ایک سنگین اخلاقی جرم ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک ویژن ،نظریے کا نام ہے: جمیلہ خاتون

اس بحران میں جہاں عالمی قیمتیں ایک چیلنج ہیں، وہیں ان اندرونی بدعنوانیوں کا خاتمہ بھی نہایت ضروری ہے تاکہ عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ ہو۔

Scroll to Top