پیر چناسی روڈ پر حادثہ: کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پیر چناسی کے قریب میرا تنولیاں کے مقام پر ہفتہ کے روز ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 مظفر آباد کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو نکال کر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (CMH) مظفر آباد منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمیوں میں دو مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تتہ پانی ،ایمبولینس کا المناک حادثہ، 3افراد زخمی،ہسپتال منتقل

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے مالک کی شناخت کیپٹن (ر) وقار حسین زیدی کے نام سے ہوئی ہے، جو کراچی کے رہائشی ہیں۔ دیگر زخمیوں میں وقار حسین کی اہلیہ سحر بانو، بیٹا سید ریحان اور تین بیٹیاں ام فروہ، بنین فاطمہ اور معصومہ فاطمہ شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top