تتہ پانی(کشمیر ڈیجیٹل)تتہ پانی کے نواحی علاقے پھگواڑی میں کوٹلی روڈ پرمریض کو لیجانے والی ایمبولینس حادثہ کا شکار،ایمبولینس میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایمبولینس کو حادثہ کوٹلی تتہ پانی روڈ پھگواڑی کے مقام پرپیش آیا ۔ جس میں 3افرادزخمی ہوگئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا تعلیمی اداروں میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان
مقامی ذرائع کے مطابق ہجیرہ کے رہائشی کوٹلی ہسپتال سے چیک اپ کے بعد پرائیویٹ ایمبولینس پر واپسی گھر جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کرتباہ، 2پائلٹ ہلاک،تحقیقات شروع
ایمبولینس میں موجود تین افراد زخمی۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال شفٹ کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق ، افغان رجیم کے مزید نقصانات کی تفصیل جاری
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیواہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیااور زخمیوں کو فوی ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے : فاروق حیدر کا دو ٹوک پیغام
کوٹلی ہسپتال سے مریض کوچیک اپ کرانے کے بعد پرائیویٹ ایمبولینس پر واپسی گھر جارہے تھے ۔




