اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)طالبان رجیم کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن غضب للحق جاری ہے ۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نےتازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق: اب تک 464 افغان طالبان ہلاک، 188 پوسٹیں تباہ ،عطاء تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی کارروائیوں میں 481 جنگجو ہلاک اور 696 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری بیان میں عطا تار ڑ کا کہنا تھاکہ آپریشن کے دوران جنگجوؤں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے 226 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 35 اہم پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری: نئی سوزوکی سوئفٹ اب آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کریں
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی کاروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنیں مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دبئی مال میں غیر متوقع ملاقات: شیخ محمد بن زاید اور شیخ حمدان کا عوام کے ساتھ گھل مل جانے کا منظر وائرل
وفاقی وزیر کے مطابق فضائیہ نے افغانستان میں جنگجوؤں کے 56 ٹھکانوں کو انتہائی موثر طریقے سے نشانہ بنایا ہے جس سے ان کی دفاعی صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔




