پاکستانی امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے

دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر دبئی میں پھنس گئے ۔

ذرائع کے مطابق ایران کے متحدہ عرب امارات پر میزائل حملوں کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کی باعث احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیوکلیئر اسٹیٹ سےجو پنگالے گا اسے سمجھ آجائے گی،سکیورٹی ذرائع

پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر امپائرز کا ورلڈ کپ سفر بھی ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں امپائرز سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سپر وائز کر رہے تھے۔

پاکستانی امپائرز کو آئی سی سی نے بھارت میں میچوں کیلئے مقرر ہی نہیں کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:ہیلتھ ملازمین کا احتجاج 17ویں روز میں داخل، سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

دونوں امپائرز حسن رضا اور آصف یعقوب آئی سی سی کی ٹکٹ پر ایمریٹس ائر لائن سے دبئی پہنچے تو خطے میں جنگ کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث دونوں امپائر اگے نہ جاسکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی قدم اٹھا لیا

آئی سی سی کی ٹکٹوں پر ایمریٹس ائر لائن سے دبئی پہنچے تو خطے میں جنگ نے کشیدگی پیدا کر دی۔لا تعداد مسافروں کے ساتھ احسن رضا اور آصف یعقوب بھی دبئی میں پاکستان کی اڑان کے لیے منتظر ہیں۔

Scroll to Top