ابوظبی: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات سے انخلا کے عمل میں تیزی آگئی ہے اور اس صورتحال میں سعودی دارالحکومت ریاض ایک نئے ٹرانزٹ حب کے طور پر ابھرا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دبئی اور ابوظبی سے امیر خاندان اور عالمی ایگزیکٹوز بڑی تعداد میں ریاض منتقل ہو رہے ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ یہ امیر افراد دبئی سے سعودی شہر ریاض پہنچنے کے لیے ہزاروں ڈالر تک کی بھاری رقوم ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ،آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں ہوشربااضافہ
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریاض سے یورپ جانے والے نجی طیارے کا کرایہ اس وقت 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ عمان کا راستہ بند ہونے کے بعد اب ریاض کو ہی واحد محفوظ آپشن قرار دیا جا رہا ہے۔




