پاکستان

افغان طالبان، اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ، پاکستان کیخلاف منظم ہائبرڈ حملے اور پروپیگنڈا کے ذریعے انتشار پھیلانے لگے

ایران پر حملوں اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد خطے میں کشیدگی نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایک منظم ہائبرڈ مہم چلائی جا رہی ہے جس میں ابتدا سرحدی دباؤ اور طالبان کے ذریعے ہوئی، جبکہ اب سائبر حملوں اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میں وہی کرتا ہوں جو درست ہے، مجھے کسی چیز کی فکر نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت خطے کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اندرونی جذبات، خصوصاً خامنہ ای کی ہلاکت پر عوامی غم و غصے کو ہوا دینے کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں تاکہ ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پیدا کی جا سکے اور سڑکوں پر بے چینی بڑھے ۔

ماہرین اسے روایتی جنگ نہیں بلکہ مکمل ہائبرڈ وار قرار دیتے ہیں جہاں سرحدی دباؤ، پراکسی عناصر، سائبر حملے اور نفسیاتی مہم سب ایک ہی ڈیزائن کا حصہ ہوتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جیو نیوز کی نشریات ہیک، سکرین پر نشر کیے گئے پیغام کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں، انتظامیہ کا مؤقف

ایسے وقت میں قوم کو جذبات کے بجائے شعور، تصدیق شدہ معلومات اور قومی یکجہتی کو ترجیح دینی ہوگی، دشمن کی کامیابی ہماری تقسیم میں ہے، اور اس کی ناکامی ہمارے اتحاد میں ۔

Scroll to Top