جیو نیوز

جیو نیوز کی نشریات ہیک، سکرین پر نشر کیے گئے پیغام کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں، انتظامیہ کا مؤقف

جیو نیوز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کی نشریات ہیک کر لی گئی ہے، سکرین پر نشر کیے گئے پیغام کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ۔

جیو نیوز نے اپنے ناظرین کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کے سیٹلائٹ پاک سیٹ پر موجود چینل کو گزشتہ 24 گھنٹوں سے کسی غیر مجاز فریق کی جانب سے ہیک کرنے اور نشریات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چینل انتظمایہ جیو نیوز کی براہِ راست نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے اور چینل کی سکرین پر نامناسب پیغام نشر کیا گیا، جس کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جیو نیوز انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے ناظرین کو درست معلومات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور اس غیر قانونی اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے۔

چینل انتظامیہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے جیو نیوز کی ٹرانسمیشن کو ہیک کر دیا،افواج پاکستان مخالف مواد لگا دیا

Scroll to Top