ایران کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کے ایک بڑے رہائشی پلازے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پلازے میں کئی دکانیں اور رہائشی اپارٹمنٹس بھی موجود تھے، جس سے انسانی جانوں کا نقصان زیادہ ہوا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب جلد متوقع، عبوری کونسل نےقیادت سنبھال لی
ابتدائی رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد متعدد دہائیوں میں سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ واقعہ “ایک واضح حملہ” ہے اور انہوں نے ایرانی میزائل حملے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایران کی طرف سے ابھی اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملہ، انتشار سے دشمن مضبوط ہوگا: علامہ شیخ حسن جعفری کا نوجوانوں کے نام اہم پیغام
تہران کی جانب سے اس حملے کے بعد اسرائیل میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور عوام کو احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔




