غضب للحق

آپریشن غضب للحق ،طالبان کو بھاری نقصان، 415 خوارج ہلاک،580 زخمی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یکم مارچ شام 4 بجے تک’’ آپریشن غضب للحق‘‘ کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں ۔

وزیر اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شدت پسندطالبان پر کیے گئے حالیہ حملوں میں خوارج کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا ایکس پر اپڈٰیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارروائیوں کے دوران 415 خوارج ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 182 چیک پوسٹس تباہ ہوئیں اور 31 پر قبضہ کیا گیا جبکہ 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کیے گئے یہ کہ افغانستان کے 46 مختلف مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں ۔

یہ کارروائیاں ملک کی سلامتی اور خطے میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد دہشت گرد عناصر کو ہر ممکن نقصان پہنچانا ہے ۔