پسپائی

افغان طالبان رجیم کو ہر محاذ پر پسپائی ، پاک فوج نے ایک اور پوسٹ تباہ کردی

افواجِ پاکستان کا آپریشن ’’غضبُ للحق‘‘ پوری قوت اور مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ جاری ہے، جس کے نتیجے میں سرحد پار موجود شدت پسند عناصر کو شدید دباؤ اور پسپائی کا سامنا ہے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں ان ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا جو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کیلئے استعمال ہو رہے تھے ۔ کارروائیاں جدید انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں، جن کا مقصد دہشتگرد نیٹ ورکس کی کمر توڑنا اور سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے مبینہ جارحانہ اقدامات کے بعد پاک فوج نے نہایت منظم اور مؤثر جوابی حکمتِ عملی اختیار کی۔ اس دوران زمینی اور دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی بھرپور کارروائی، افغان طالبان کی اہم مرکز پوسٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

سکیورٹی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں مخالف عناصر کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور انہیں متعدد مقامات سے اپنے ٹھکانے خالی کرنے پڑے ۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن کے آغاز کے بعد شدت پسند گروہوں میں بدحواسی پھیل گئی ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔

سکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ کئی مراکز اور سہولیات تباہ کر دی گئیں، جس سے ان کی کارروائیوں کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے ۔ حکام کا مؤقف ہے کہ آپریشن ’’غضبُ للحق‘‘ کا مقصد ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:’’ غضب للحق‘‘ پر فخر، پاک فوج کی بہادری سے قوم کا سر بلند ہے : وزیراعظم آزاد کشمیر

سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک خطرات کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا اور علاقے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو جاتا ۔

Scroll to Top