امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بعد اب ایران میں اصل احکامات کون جاری کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی کو ٹیلیفون پر دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ اس شخصیت سے واقف ہیں جو اس وقت مؤثر انداز میں ایران کے معاملات چلا رہی ہے، تاہم انہوں نے اس ایرانی رہنما کا نام ظاہر کرنے سے فی الحال گریز کیا۔
انٹرویو کے دوران جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ موجودہ شخص کو ایران کی قیادت کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، تو انہوں نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں ایسا ہی ہے اور وہاں کچھ اچھے امیدوار موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای حملے میں شہید ہو گئے، ٹرمپ کا دعویٰ
واضح رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے پہلے ہی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کی شہادت کے سوگ میں ایران میں 40 روزہ سوگ اور 7 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان افغانستان کےساتھ بہت اچھا کررہاہے ،مداخلت نہیں کرونگا، ڈونلڈ ٹرمپ




